Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر خاتون چار بچوں سمیت قتل

گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر خاتون چار بچوں سمیت قتل
January 21, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے چاربچے گھرمیں مردہ پائے گئے، پولیس نے گھرسے غائب ہونے والے بچوں کے باپ کو حراست میں لے لیا جس نے غیرت کے نام پرہتھوڑے مارکر قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

گوجرانوالہ کے علاقہ ڈوگرانوالہ میں ماں کو چاربچوں سمیت قتل کر دیا گیا ،  پولیس نے پانچ قتل کرنے کے شک پر عمران کوحراست میں لے لیا ، ملزم عمران نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔

 سنگدل خاوند نے پہلے بیوی کے سر پر ہتھوڑے کے وار کیے، چیخ وپکار سن کر بچے بیدار ہوئےباپ نےپانچ سالہ بیٹے اورتین بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ماں اور پانچ سے بارہ سال کے درمیان عمرکے بچے گھرمیں مردہ پائے گئے، خون گھر سے باہر آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کامعائنہ کیا اورشواہد کاجائزہ لیا۔