گوجرانوالہ میں ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ، ریسکیو ذرائع


گوجرانوالہ ، آگ ، ریلوے ، گودام ، راکھ ، ریسکیو فائربریگیڈ
۱۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۴۵ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ریلوے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا

وزیرآباد کے علاقہ ہری پور ریلوے اسٹیشن پر اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر آپریشن شروع کر دیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی 12 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاک آرمی کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے سے جاری آپریشن میں 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تاحال لولنگ کا عمل جاری ہے۔

موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین کا کہنا تھا کہ آگ پر کافی حد تک قابو لیا ہے۔ پاک آرمی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور ایدھی کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں،جلد آگ کو بجھا دیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھاڑیاں ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز