گوجرانوالہ سے دو ننھی بچیاں اغوا

گوجرانوالہ س دو ننھی بچیاں اغوا ‏92 نیوز تھانہ کوتوالی ‏ ‏10 سالہ آمنہ ‏ محلہ سید پاک ‏ محلہ سید پاک دھلے ‏ ضمیر فاطمہ ‏ عزیز و اقارب
۲۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ شام

گوجرانوالہ (92 نیوز) ننھی بچیوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں ، گوجرانوالہ سے دو ننھی بچیاں اغوا  کر لی گئیں ۔

گوجرانوالہ سے  تھانہ کوتوالی کی حدود سے 10 سالہ بچی غائب ہوگئی،نازیہ اپنی10 سالہ بیٹی آمنہ کے ہمراہ تھانہ والا بازار آئی ہوئی تھی،بچی گھر سے ٹافیاں  لینے نکلی لیکن واپس نہ آئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔

محلہ سید پاک دھلے سے تین سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا  کرلی گئی، تین سالہ ضمیر فاطمہ بھی دکان سے نمکو لینے گئی مگر واپس نہ آئی۔

پولیس بچی کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی،والدین نےپولیس پر تعاون نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

بچیوں کے نہ ملنے پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں،عزیز و اقارب سے بھی تلاش میں مدد لی جارہی ہے،پولیس کا کہنا ہے جلد سراغ لگالیا جائےگا۔

شہر میں بچیوں کے اغوا اور گمشدہ ہونے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، دوسری جانب پولیس کی کارکردگی صرف خانہ پری اور طفل تسلیوں تک محدود ہے ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے  اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز