Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ اورکراچی کے جلسے حکومت مخالف عوامی ریفرنڈم، ن لیگ

گوجرانوالہ اورکراچی کے جلسے حکومت مخالف عوامی ریفرنڈم، ن لیگ
October 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، لیگی رہنماؤں نے گوجرانوالہ اورکراچی کے جلسوں کو حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم قراردے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی  میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خواجہ آصف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا۔ ملک میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، بجلی، گیس، خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافےکی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےگوجرانوالہ اور کراچی کےجلسوں کوحکومت کےخلاف عوامی ریفرنڈم قرار دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  کراچی میں مریم نوازشریف کےکمرے کادروازہ توڑنے، چادر اور چار دیواری، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی۔