گوتم گمبھیر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ، شاہد آفریدی کا منہ توڑ جواب

گوتم گمبھیر پاکستان ہرزہ سرائی شاہد آفریدی منہ توڑ جواب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق کرکٹر ‏ سوشل میڈیا ‏ بھارتی مظالم
۰۷ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق کرکٹر گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ، اس بار دونوں کا سامنا کھیل کے کسی میدان میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا  کے پلیٹ فارم پر ہوا۔

کرکٹ کے میدان کے حریف سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے  آگئے ،  کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے،آخر اقوام متحدہ کس لیے بنی ہے اور وہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر کیوں سورہی ہے،صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کرائیں۔

شاہد آفریدی نے بھارت کو آئینہ دکھایا تو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرپاکستان اور کشمیریوں کی دشمنی میں جھوٹ کی تمام حدیں پار کرگئے،جوابی ٹویٹ میں لکھا مقبوضہ کشمیر  میں   کوئی ظلم نہیں ہو رہا۔

گوتم نے بڑھک مارتے ہوئے لکھا۔آفریدی ،گھبراؤ مت،جلد یہ مسئلہ حل کردیں گے۔

گوتم گمبھیر کو تو کشمیر میں سب اچھا نظر آرہا مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ بھارت کے اندر بھی شعور رکھنے والوں کی بڑی تعدادمودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کررہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز