گوادر میں پاک بحریہ ماڈل کالج کے کیمپس کی نئی اور جدید عمارت کا افتتاح

گوادر پاک بحریہ ماڈل کالج کیمپس عمارت افتتاح
۲۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۲ شام

 کراچی (92 نیوز) گوادر شہر میں ایک پر وقار تقریب کے دوران بحریہ ماڈل کالج کی نئی اورجدید عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے باعث بلوچستان کی عوام کے لئے کئی نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ساحلی علاقوں پر بسنے والی عوام کو معیاری تعلیم مہیا کی جائے تاکہ وہ تیزی سے ترقی کرتی بلیو اکانومی سے پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کر سکیں۔

   گوادر  پاک بحریہ ماڈل کالج  کیمپس  عمارت  افتتاح

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ساحلی علاقوں میں بحریہ ماڈل سکولز اور کالجز کی بڑھتی ہوئی تعداد عام عوام کے لئے تعلیم کی فراہمی اور معاشی استحکام کی راہیں ہموار کرنے کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

   گوادر  پاک بحریہ ماڈل کالج  کیمپس  عمارت  افتتاح

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے ماڈل کالج سے حاصل ہونے والی جدید تعلیمی سہولیات سے یقینی طور پر عوام مستفید ہو گی۔ بحریہ ماڈل کالج گوادر کی نئی عمارت میں جدید تعلیمی سہولیات اور ٹریننگ ایڈز سے آراستہ ہے۔ مزید براں، کالج میں جدید کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹریز ، لائبریری اور سپورٹس کی وافر سہولیات بھی موجود ہیں۔

بحریہ ماڈل کالج گوادر 07 ٹیچرز اور 35 طلباء پر مشتمل تعداد کے ساتھ وجود میں آیا تھا جس کا مقصد سازگار تعلیمی ماحول میں گوادر کے باسیوں کو تعلیم فراہم کرنا تھا۔

   گوادر  پاک بحریہ ماڈل کالج  کیمپس  عمارت  افتتاح

اس قلیل تعداد کے ساتھ بحریہ ماڈل کالج گوادر میں تعلیم کا آغاز ہوا تھا اور اب بہت ہی کم عرصے میں یہ کالج گوادر شہر کا سب سے بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ 550 سے زائد طلباء اس وقت بحریہ ماڈل کالج گوادر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔

   گوادر  پاک بحریہ ماڈل کالج  کیمپس  عمارت  افتتاح

پاک بحریہ کے آفیسرز ، سیلرز کی کثیر تعداد، ملٹری حکام اور مقامی نمایاں شخصیات نے بحریہ ماڈل کالج گوادر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز