Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت بلتستان میں الیکشن پورے ملک سمیت سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز

گلگت بلتستان میں الیکشن پورے ملک سمیت سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز
November 15, 2020
اسکردو (92 نیوز) گلگت بلتستان میں انتخابی معرکہ، پورے ملک سمیت سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، ’بلے پر ٹھپہ ‘اور ’ گلگت بلتستان عمران کا‘سارا دن  ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج آنے لگے،عوام پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پرامید،سوشل میڈیا پر شہریوں نے بھرپور تبصرے کئے۔ آمنہ خان نے ٹویٹ کیا نیا پاکستان کی طرح نیا گلگت بلتستان بنے گا،جہاں لوگوں کی محرمیوں کو دور کیا جائے گا۔ لائبہ طارق نے عمران خان اورنواز شریف کی تصویر لگائی اور لکھا دونوں کے درمیان فرق محسوس کریں، ایک وہ ہے جو اپنے ملک اور لوگوں سے پیار کرتا ہے اور دوسرا وہ ہے جو صرف حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔ کامی نامی صارف نے ٹویٹ کیا ’پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا الیکشن جیتے گی اور خان کی کامیابی اور اپنی ہار پر اپوزیشن ماتم کرے گی اور روئے گی۔ میاں انیس نامی صارف نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے بھرپور جلسے کی ویڈیو لگائی اور لکھا انشا اللہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیر بدلیں گے۔ ذیشان حیدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ گلگت بلتستان کے باشعور لوگ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے۔