Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی

گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی
April 28, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی۔

گلوکار علی ظفر نے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عاجزانہ دعا ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘ پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ رمضان کے بابرکت ایام میں عاجزانہ دعا شیئر کررہا ہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن و صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔‘‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ، اس دعا کو اُنہوں نے اپنی آواز میں گایا لیکن اسے اوریجنلی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی جبکہ اشعار شکیل بدایونی نے لکھے۔