Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف پہلی گواہ سامنے آ گئی ‏

گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف پہلی گواہ سامنے آ گئی ‏
May 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف پہلی گواہ سامنے آ گئی ، کنزہ منیر نے میشا شفیع کے دعووں کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں۔ علی ظفر بنام میشا شفیع ہتک عزت کیس کی ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی ،  گواہوں کے بیانا ت ریکارڈ نہ کرنے کی میشا شفیع کی درخواست  مسترد کر دی گئی ۔ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے  استدعا کی کہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،عدالت سپریم کورٹ کا حکم آنے تک گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرے،عدالت نے استدعا کو مسترد کرتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے۔ اداکار علی ظفر کی گواہ ماڈل کنزہ منیر  نے میشا شفیع کو جھوٹا قراردیدیا، انہوں نے کہا کہ جس نجی اسٹوڈیو میں جیمنگ سیشن  کے دوران ہراساں کرنے کی بات ہورہی ہے ،ان سمیت دس سے گیارہ لوگ وہاں ریہرسل میں مصروف تھے،میشا شفیع جب وہاں آئیں تو علی ظفر کے گلے لگیں اور واپسی پر بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ۔ کنزہ منیر نے مزید  کہا کہ ریہرسل کے درمیان ویڈیو بھی بن رہی تھی،علی ظفر اور میشا شفیع گانے کے دوران  ایک دوسرے سے چار سے پانچ فٹ دور کھڑے تھے،کنزہ نے کہا میشا شفیع کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔