Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چودھری پرویز الہٰی کی تمام مسلم ممالک سے فرانس کے بائیکاٹ کی اپیل

چودھری پرویز الہٰی کی تمام مسلم ممالک سے فرانس کے بائیکاٹ کی اپیل
October 27, 2020 08:50 am

لاہور (92 نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکوں پربرہم اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے تمام مسلمان ممالک سے فرانس کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی فرانس میں گستاخانہ خاکوں پربرہم!، اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ فرانس کا بائیکاٹ کریں۔ چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کے لئے آنے والے وکلاسے بات چیت میں کہا فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں۔ اسپیکر نے کہا کہ توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہے، فرنچ صدر کے بیان نے انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہو گا، اسلام سمیت کسی مذہب کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے۔ مذہبی نفرت پھیلانے والے شیطانیت کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں، انتہا پسندی عالمی امن کو تباہ کر دے گی۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ فوری طورپر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کو سوشل میڈیا سے فوری ہٹا دیا جائے، گستاخانہ مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔

رابطہ کیجیے