Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج، مظاہرین کا فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج، مظاہرین کا فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ
October 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کنٹینرز ہٹا کر فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیا، پولیس نے سفارتخانے کو جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کیا، لیکن شرکا نے آبپارہ چوک کے قریب رکھے کنٹینر ہٹا دیئے۔ مظاہرین نے پولیس چوکی کو بھی توڑ دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

رابطہ کیجیے