Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے۔ 4 ہزار 974 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات 14 ہزار 532 جبکہ کیسز 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہو گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.93 فیصد ہو گئی۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 65 ہزار 680 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 181 ہو گئی ۔ کے پی میں 88 ہزار 099 ، بلوچستان میں 19 ہزار 576 ، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 ، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805  اور گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 033 ہو گئی۔