گزشتہ ماہ 28 کشمیری بھارتی فوج کی بربریت سے شہید ہوئے ‏

۰۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت عروج پرپہنچ گئی ، تحریک آزادی کچلنے کیلئے قابض فوج آپے سے باہر ہوگئی، گزشتہ ماہ  بھارتی فورسز نے28 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ 130 کشمیری ظالم فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، گھرگھرتلاشی کے دوران حریت رہنماؤں سمیت97 کشمیریوں کوحراست میں لیا گیا۔

بھارتی فورسز نے جون میں 18رہائشی عمارتوں کوتباہ کیا، سفاک بھارتی فوج نے ایک کشمیری لڑکی کی عزت کو بھی پامال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز