گزشتہ روز کراچی میں تشدد سے قتل ہونیوالے ریحان کے اہلخانہ کا احتجاج

گزشتہ روز کراچی میں تشدد سے قتل ہونیوالے ریحان کے اہلخانہ کا احتجاج
۱۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۵۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں گزشتہ روز چوری کے الزام میں تشدد سے قتل کیے گئے ریحان کے اہلخانہ نے لاش کے ہمراہ خداداد کالونی میں احتجاج کیا  اور ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

شہر قائد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی درندگی کے باعث تشدد سے جان کی بازی ہارنے والے 15 سالہ ریحان کے گھر  صف ماتم بچھ گئی ، والدین اور رشتے دار غم سے نڈھال  ہو گئے ۔

مقتول کے اہلخانہ نے خداد دا کالونی روڈ پر لاش کے ہمراہ احتجاج کیا  اور پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا  ۔ ریحان کے والد نے بیٹے پر تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

ریحان کی ماں کا کہنا ہے ایسا سلوک تو دہشتگرد پر بھی نہیں ہوتا ، بیٹا ملزم تھا تو پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا ۔

پولیس اور پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز نے مظاہرین سے مذاکرات کئے، جبکہ پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

گزشتہ روز کراچی میں تشدد سے قتل ہونیوالے ریحان کے اہلخانہ کا احتجاج
گزشتہ روز کراچی میں تشدد سے قتل ہونیوالے ریحان کے اہلخانہ کا احتجاج

پولیس کے مطابق تشدد سے ہلاک ہونے والے 15 سالہ ملزم کا کریمینل ریکارڈ مل گیا ہے  جبکہ قتل کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز