گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور بورڈ اجلاس آج طلب


PM IMRAN KHAN
۰۵ جون, ۲۰۲۰ ۹:۴۹ دن

اسلام آباد (92 نیوز) گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور بورڈ اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج ابتدائی طور پر 3 بجے وزیر اعظم آفس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ہائی پاور بورڈ کے بعد بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔ اجلاس میں پولیس، سیکرٹریٹ، ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت دیگر گروپس کے افسران کے کیسز زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری وزیر اعظم سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ترقی پانے والوں کو مختلف وزارتوں کا قلمدان دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز