گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی


weather
۲۸ مئی, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ شام

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدرآباد سمیت ملک بھر میں   گرم موسم آتے ہی  ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اور شہری مختلف مشروبات پی کرگرمی سے راحت محسوس کر رہے ہیں۔

دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی سے بے حال شہری سائیہ دار مقامات کا رخ کررہے ہیں اور گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گرم موسم میں شہری لسی اور آلو بخارے کے شربت کا زیادہ استعمال کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گرمی میں ٹھنڈے مشروبات صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی، طبی ماہرین نے شدید گرمی میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز