گرمی کیساتھ ہی ائیر کولرز کی مانگ اور قیمت بھی بڑھ گئی


air coller
۲۸ مئی, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۱ شام

بہاولپور ( 92 نیوز) جنوبی پنجاب میں لوگ گرمی  کی بڑھتی ہوئی شدت سے پریشان ہیں ، ایئر کولرز کی مانگ میں ا ضافہ کے ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیاہے، عام آدمی کیلئے ٹھنڈی ہوا لینا بھی خواب بنتا جا رہا ۔

ادھر سورج نے لی انگڑائی تو حدت اور لو نے ہر طرف کر دی چڑھائی شہر کی سڑکیں بھی ہوگئیں ویران عام ادمی گرمی کو بھگانے کے لیے کم خرچ بالا نشیں ائیر کولر کو ہی بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن کولر اتنے مہنگے ہوگئے ہیں کہ ٹھنڈی ہوا بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

جو لوگ اے سی کی استطاعت نہیں رکھتے وہ ائیر کولر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کولروں کی دکانوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ بجلی کے بھاری بلوں سے جان چھوٹ جائے۔

ادھر لو چلی تو دکاندار بھی اپنے تیور بدل لیتے ہیں اور ائیر کولروں ک خوب من مانے ریٹ مانگنے لگ جاتے ہیں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود الیکٹرک سامان کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ۔

تازہ ترین ویڈیوز