Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گجرات کے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا

گجرات کے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا
October 16, 2019

 گجرات (92 نیوز) گجرات کے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع شہر کے سب سے بڑے شاپنگ  مال میں صبح آٹھ بجے پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 مجموعی طور پر   40 دکانیں، 60 فلیٹس، 20 سے زائد کاریں آگ کی  لپیٹ میں آ ئیں جس سے کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آٹھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ مبینہ طور پر بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم مکمل انکوائری کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔