گاڈفادر کے ڈائریکٹر کو شریف خاندان پر بھی ایک فلم بنانی چاہئے، علی زیدی کا ٹویٹ


گاڈفادر ، ڈائریکٹر ، شریف خاندان ، فلم ، علی زیدی ، ٹویٹ
۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا گاڈفادر کے ڈائریکٹر کو شریف خاندان پر بھی ایک فلم بنانی چاہئے۔

علی زیدی نے ٹویٹ میں مزید لکھا پاکستان کو لوٹنے والوں پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

ادھر شوکت یوسفزئی بولے ن لیگ نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔ ہمیں این آر او کا مسئلہ ہے نہ ڈیل کا۔ باہر جا کر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پورے ہوتے ہیں تو ہر ماہ جایا کریں۔ دعا ہے نوازشریف صحت مند ہو کر واپس آئیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مولانا صاحب کیلئے دعا ہے ان کی آخرت ٹھیک رہے۔ مولانا کی انتشار کی کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ ہماری صفوں میں کوئی کرپشن کر رہا ہے تو بے نقاب ہونا چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز