Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے فور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 تک لٹک گیا

کے فور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 تک لٹک گیا
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز)کراچی والوں کیلئے بُری خبر ہے کہ کے 4 منصوبے سے مزید دو سال پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی ، منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 تک لٹک گیا ۔

وزارت پانی و بجلی نے منصوبے کی ٹائم لائن وزارت منصوبہ بندی کو ارسال کردی  ، ایکنک کی منظوری کے 3 ماہ بعد رواں سال اپریل تک کنسلٹنٹ کی تقرری کی جائے گی جو جولائی 2021 تک منصوبے کا ڈیزائن پی سی ون اور بڈنگ ڈاکیومنٹس جمع کرائے گا ۔

کے فور پراجیکٹ پر نومبر 2021 تک کام شروع ہونے کا امکان ہے ، واپڈا کو جولائی 2023 تک  20 ماہ میں سول ورک مکمل کرنا ہوگا ، پانی کی  فراہمی کے بڑے منصوبے میں پہلے ہی 18 برس کی تاخیر ہوچکی ہے ۔

پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو یومیہ اضافی 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا ۔