Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، مریم نواز شریف

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، مریم نواز شریف
October 19, 2020 06:54 pm

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز شریف نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قراردیا، کہتی ہیں مقدمہ کا مدعی دہشتگردی عدالت کا مفرور ہے۔ کیپٹن صفدر کو اعلیٰ سطح سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ لیگی رہنماء مریم نواز کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا وہ یہاں موجود ہیں ان میں جرات ہے تو انہیں بھی گرفتار کر لیں۔ بلاول سے بات ہوئی وہ کہتے ہیں سوچ بھی نہیں سکتے ان کے بہن کے ساتھ ایسا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتا ہے کہ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے، جب آپ دماغ سے نہیں طاقت سے سوچتے ہیں تو ایسی ہی غلطیاں کرتے ہیں۔ ہمارا کام تو آپ نے آسان کیا ہے۔ مریم نواز بولیں کہ نامعلوم افراد کا سب کومعلوم ہے، پی ڈی ایم نوازشریف کے سوالات کا جواب یہی ہے، ہم غصے یا ضدبازی میں کوئی کام نہیں کریں گے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔

رابطہ کیجیے