Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی
October 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں کیپٹن (ر) صفدر کیساتھ پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس افسر اور اہلکار کو ویڈیو بناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ جاری رہا، کارروائی کیلئے پولیس کی دو موبائلز صبح6 بجے قریب ہوٹل میں داخل ہوئیں اور 6 بج کر 46 منٹ پر پولیس ٹیم ہوٹل کے  15 ویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچ گئی۔ فوٹیج  میں دیکھا جاسکتا ہے مریم نواز کے کمرے کے باہر سادہ لباس میں ایک شخص فون پر ہدایات لیتا رہا جبکہ چھ بج کر 50 منٹ پر کیپٹن صفدر کو کمرے سے حراست میں لیا گیا  جس کے بعد لفٹ اور لابی میں موجود  سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ صفدر اعوان کو گرفتاری  کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا  اور پھر اسی روز انھیں سٹی کورٹ  میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے صفدر اعوان کی ضمانت کی درخواست منظور  کی تھی۔