کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتری ملتان پہنچ گئے


کینیڈا ، سکھ یاتری ، ملتان ، کرتارپورراہداری ، پیار و محبت ، عوام ، پاک بھارت
۰۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۴ شام

 ملتان (92 نیوز) کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتری ملتان پہنچ گئے۔ سکھ یاتری نے کہا کرتارپورراہداری کھلنے پر بہت خوش ہیں۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا پوری سکھ کمیونٹی عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ عمران خان کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کشمیر کی حالات بہتر ہونے کے لئے دعا گو ہیں۔ بھارتی حکومت آرٹیکل 370 کو بحال کرے۔

کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہو گا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.