کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سوانح حیات پر کومک بک تیار


comic book
13 اگست, 2020 10:20 شام

اوٹاوا ( 92 نیوز) کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سوانح حیات پر کومک بک تیار کر لی گئی ، وزیراعظم کے بچپن سے جوانی تک کے تمام  ذاتی اور سیاسی واقعات کو مزاحیہ انداز میں قلم بند کیا گیا، کتاب 16 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی کی سوانح عمری بھی تیار کر لی گئی ، لیکن ان کی زندگی کے نشیب و فراز کو ہلکے پھلکے انداز میں قلم بند کیا گیا ہے۔کتاب  میں کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کو بھی اس کی پولیٹیکل پاور سیریز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کتاب میں تصویروں کو اس خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا کہ پڑھنے والا وزیراعظم کی زندگی کے حالات و واقعات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے، اس کتاب میں جسٹن ٹروڈو کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا بھی زکر موجود ہے،انکی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے تمام تر پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔

کتاب میں جسٹن ٹروڈو کے سیاسی منظر نامے پر نمودار ہونے سے لے کر وزیراعظم بننے تک کے سفر دلکش انداز میں پیش کیا گیا ۔ اس میں جسٹن ٹروڈو کے والد سابق وزیراعظم پیری ٹروڈو کا بھی ذکر ہے ۔

اس کے ساتھ ہی  24صفحات میں ان کے استاد کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر بھی مفصل طور پر بیان گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز