Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیماڑی میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ‏

کیماڑی میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ‏
February 18, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کیماڑی میں زہریلی گیس   کیسے پھیلی،وجہ معلوم نہ ہو سکی ،گیس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی  ، متعدد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ کے پی ٹی اسپتال میں 70سے زائد،جناح اسپتال میں 25 مریض زیر علاج،10 کی حالت تشویشناک ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  ضیا الدین اور جناح  اسپتال کا دورہ  کیا اور  مریضوں کی عیادت کی، ادھر  کراچی کے علاقے کیماڑی اور اطراف میں زہریلی گیس سے  خوف وہراس برقرار ہے ، تیزی سےپھیلنے والی گیس نے پھرسے سب کو متاثر کیا ہے ، ایک مریض کلفٹن کے نجی اسپتال جبکہ دو سول اسپتال میں دوران علاج چل بسے، زہریلی گیس کے اثر س سے دو روز میں 8افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گیس سے متاثر متعدد افراد  ضیا الدین اسپتال،کے پی ٹی اور جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے دس افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے ضیاالدین اسپتال اور جناح اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ، وزیر اعلیٰ نے  مریضوں کو تسلی دی اور انتظامیہ کوہر ممکن سہولیات کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس بھی ہوا ، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا زہریلی گیس کے  پھیلنے کی وجہ معلوم کرنا بہت ضروری ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ پورٹ کے اندر بحری جہاز سے کوئی چیز ہے جسے آف لوڈ کرنے سے بو پھیلتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے  کنٹینر کی چیکنگ کا حکم  دیا ،سندھ کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہےجو اب کل ہوگا۔ کیماڑی کےشہری اچانک ٹوٹنے والی آفت سےپریشان اور غصے میں دیکھائی دیتے ہیں کہتے ہیں   وہ مررہے ہیں اور کوئی پوچھنےوالا نہیں ہے۔ فیصل ایدھی نےاپیل کی کہ کسی کےپاس زہریلی گیس کوڈیٹیکٹ کرنےوالےآلات ہیں تو وہ کیماڑی لائے جائیں ، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کوبچایاجاسکے۔ دوسری جانب چیئرمین کے پی ٹی نےکہاکہ گیس پورٹ سےلیک نہیں ہورہی ایسا ہوتا تو سب سےپہلے عملہ متاثرہوتا۔معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم کئی گھنٹےگزرنےکےباوجود یہ تک معلوم نہیں ہوسکاکہ گیس کہاں سےلیک ہورہی ہے۔

رابطہ کیجیے