کیلی فورنیا کے جنگلات میں 2 مقامات پر آگ، ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ، متعدد مکانات راکھ


کیلی فورنیا ، جنگلات ، 2 مقامات پر آگ ، ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ ، متعدد مکانات راکھ ، 92 نیوز
06 جولائی, 2020 6:59 شام

کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں دو مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ اور متعدد مکانات راکھ کا ڈھیر بن گئے، تباہی مچاتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات ایک بار خوفناک آگ کی زد میں آگئے، سانتا کلارا کاؤنٹی میں دو مقامات پر بھڑکنے والے شعلوں نے قریبی آبادی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

دونوں مقامات پر لگی آگ اب تک ایک ہزار ایکڑ سے زائد کا علاقہ راکھ بنا چکی ہے، جبکہ متعدد عمارتیں بھی خاکستر ہوگئی ہیں، آگ کے شعلے اور دھواں کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ پر زمینی اورفضائی ذرائع سے قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے،تاہم خشک موسم اور تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں،حکام نے قریبی رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز