کیلیفورنیا کے جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی

کیلیفورنیا آگ بھڑک اٹھی ‏92 نیوز امریکی ریاست ‏ جنوبی کیلیفورنیا ‏ امریکی میڈیا ‏
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام

کیلیفورنیا (92 نیوز)امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی  ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس سے 29 کلومیٹر دور  علاقے ” پیسیفِک پیلی سیڈز“کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ۔

خوفناک آگ رہائشی علاقوں کے قریب لگی ہوئی ہے  اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ، امریکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کیلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔

آتشزدگی کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ، دو ہفتے قبل بھی جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگی تھی جس میں تین افراد ہلاک  آٹھ ہزار  سے زائد ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا تھا ۔

تازہ ترین ویڈیوز