کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑکنا معمول ، ، فنڈز بند کر دینگے، ٹرمپ ‏


04 نومبر, 2019 12:29 شام

واشنگٹن (92 نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پارہ بھی ہائی کر دیا ،  امریکی صدر نے وفاقی امدادی فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور کیلیفورنیا کے گورنر کے درمیان ٹویٹر پر جھگڑا ہوا ،   صدر ٹرمپ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہر سال کیلیفورنیا میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور یہ وفاقی حکومت سے پیسے لینے آجاتے ہیں ، اب اور پیسے نہیں ملے گے۔

گورنر گیون نیوسم کا جوابی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ماحولیاتی تبدیلیوں کو نہیں مانتے اور اس سب کے وہ ذمہ دار ہیں ،حالیہ ہفتوں میں لگی آگ کی وجہ سے  ایک  لاکھ ایکڑ رقبہ تباہ ہو چکا ہے اور ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز