Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کیلیفورنیا میں تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی

کیلیفورنیا میں تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی
October 16, 2019 01:05 pm

کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کیلیفورنیا  کی کونٹرا کوسٹا کاؤنٹی میں پیش آیا ، جہاں تیل کے ذخیرے میں دو ٹینکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ شعلوں نے قریبی پہاڑ کی جھاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، خطرے کے پیش نظر حکام نے قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منقتل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کے مطابق  آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

رابطہ کیجیے