Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیسا شرارتی کورونا ہے جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے، رانا ثنا کا وباء پر مذاق

کیسا شرارتی کورونا ہے جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے، رانا ثنا کا وباء پر مذاق
December 5, 2020

لاہور (92 نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کورونا جیسی خطرناک وباء کو مذاق سمجھ لیا۔ موذی وبا کا مذاق اُڑاتے ہوئے بولے، کیسا شرارتی کورونا ہے جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے۔ جب جلسہ ہو جائے وہاں سے کورونا دوڑ جاتا ہے۔

https://www.facebook.com/92NewsHD/videos/391884755387112/

لاہور میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے کے بعد انہوں نے ہر منشیات فروشی میں چالان ہوئے شخص کو بلایا، قانون کا تقاضا ہے کہ اگر میرے حق میں کوئی بیان ہیں تو اسے پیش کریں۔

رہنماء مسلم لیگ ن بولے کہ اب ان کو ارشد ملک جیسے جج نہیں ملیں گے، اِن سپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ میرا ایک روپے کا بھی کوئی چھپا ہوا اثاثہ سامنے نہیں لائے، کہتے ہیں کہ میں نے پراپرٹیز کی قمیت کم لکھی ہے. کیا رجسٹری میں نے گھر میں بنائی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ میا نواز شریف قائد ہیں. اِنکی ہدایت ہمارے لیے حکم کی حیثیت رکھتی ہے۔ نواز شریف نے پہلے ہی کہا ہے کہ جب اپوزیشن جماعتیں چاہیں گی ن لیگ استعفے دے دے گی۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرے مسلم لیگ ن کے استعفے حاضر ہیں۔