کیرن روز مس وہیل چیئر میکسیکو قرار

کیرن روز ‏ مس وہیل چیئر ‏ میکسیکو ‏ ‏92 نیوز مس وہیل چیئر میکسیکو
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ شام

میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو میں وہیل چیئر استعمال کرنے والی خواتین کا انوکھا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا ، ججز نے کیرن روز  نامی خاتون کو مقابلے کا فاتح قرار دیا۔

میکسیکو میں  پہلی بار وہیل چیئر استعمال کرنے والی خواتین کا مقابلہ حسن منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سےدرجنوں معذور خواتین نے حصہ لیا۔

اس موقع پر خوبروخواتین دیدہ زیب لباس زیب تن کیے اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں اور شرکا سے بھرپور داد وصول کی، ججز نے کیرن روز نامی خاتون کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جو آئندہ برس پیرس میں منعقدہ مِس وہیل چیئر ورلڈ میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔

اس مقابلے کا مقصد معذوروں سے متعلق عمومی سوچ کو تبدیل کرنا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز