کیرالا میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیاگیا


کیرالا پاکستانی پرچم ‏92 نیوز بھارت ‏ بھارتی میڈیا ‏ کالج الیکشن ‏
31 اگست, 2019 11:54 شام

کیرالا (92 نیوز) بھارت کی ریاست کیرالا میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، ویڈیو وائرل ہونے پر تیس طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج الیکشن کے سلسلے میں  مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبا نے پاکستانی پرچم لہرادیا، ویڈیو وائرل ہونے پر بی جے پی کی مقامی حکومت آگ بگولہ ہوگئی اور پولیس کو طلب کرلیا۔

پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرکے پاکستانی پرچم کو اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ بی جے پی کی مقامی قیادت کے دباؤ پر 30 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.