Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھوکھر برادران نے ظلم کا سامنا کیا لیکن نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی ، مریم نواز

کھوکھر برادران نے ظلم کا سامنا کیا لیکن نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی ، مریم نواز
January 24, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کھوکھر برادران نے ظلم کا سامنا کیا لیکن نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی۔

مریم نواز کا کہنا ہے ایک قانون طاقت ور کیلئے ہے، جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے۔ دوسرا قانون مخالفوں کیلئے ہے جس سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام ، ہر ظلم کا حساب ہو گا۔

 ادھر سعد رفیق نے کہا ایل ڈی اے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ کھوکھر برادران شریف خاندان کے ساتھی ہیں۔ بس ان کا جرم یہ ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکم امتناعی کے باوجود گھر گرانے والوں کو حساب دینا ہو گا۔