کھلاڑیوں کی موج مستیوں  پر شیریں مزاری کی کرکٹرز پر تنقید

شیریں مزاری ‏ کرکٹرز پر تنقید ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ورلڈ کپ ‏
۱۷ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے پہلے کھلاڑیوں کی  موج مستیوں کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے  بھی کرکٹرز پر کڑی تنقید کی ہے، ٹویٹ کیا  کہ کپتان جمائیاں لیتا رہا ،کھلاڑی میچ سے پہلے شیشہ پیتے رہے۔

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں  شکست  کو قومی کرکٹرز کی لاپرواہی کہا جائے یا کھیل سے غیر سنجیدگی، کرکٹرز کی مانچسٹر میں موج کرتے اور شیشہ کیفے  میں  گپ شپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ہیں  ،وہاب ریاض اور امام الحق بھی موجود ہیں ۔

بھارت کیخلاف میچ میں  کپتان سرفراز احمد جمائیاں لیتے نظر آئے ،ٹیم کوبدترین  شکست ہوئی تو شیریں مزاری نے ٹویٹر پر خوب کلاس لی،لکھا  کہ کپتان گراؤنڈ میں جمائیاں لیتا رہا، فیلڈنگ کہیں نظر نہیں آئی ، کھلاڑی میچ سے چند گھنٹے پہلے شیشہ پیتے رہے۔

شیریں مزاری نے شعیب ملک  کے آؤٹ ہونے پر بھی طنز کیا،مزید لکھا  ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگرتھوڑی سی پیشہ ورانہ مہارت بھی تو نظرآنی چاہئے۔

تازہ ترین ویڈیوز