کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا پسندوں کا بہیمانہ تشدد

ممبئی ‏ ‏92 نیوز انتہاپسندی کھانا کھاتے مسلمان ‏ نریندر مودی
۰۲ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارت میں  انتہاپسندی کا جن بےقابو ہو گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کر ڈالا۔

نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار کیا حاصل کیا  ،ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہونے لگے۔مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا۔

بھارت کے شہر بریلی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب چار کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں  پر انتہا پسند ہندو غنڈوں نے حملہ کر دیا۔

ہندو جنونی اس شک کی بنیاد پر کہ ان نوجوانوں نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔تشدد کرتے رہے۔ننگے بدن پر چمڑے کے بیلٹ برساتے رہے اور ساتھ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

گئو ماتا کی توہین کے نام پر مسلمانوں پر جبر و بربریت کی یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔لیکن مودی سرکار کبھی ٹس سے مس نہیں ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز