Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا تو عوامی حقوق پر حملے شروع ہو گئے، بلاول بھٹو

کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا تو عوامی حقوق پر حملے شروع ہو گئے، بلاول بھٹو
September 24, 2019 10:10 pm

سکھر (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا تو عوامی حقوق پر حملے شروع ہو گئے۔ سکھر میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی۔ سندھ میں کٹھ پتلی کامیاب نہ ہو سکے۔ ملک اور اٹھارہویں ترمیم صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے بچی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا سندھ کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کے ساتھ ہیں۔ سندھ کی عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا۔ اگر ملک بچا ہوا ہے اور اٹھارویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا جمہوری حقوق، انسانی اور معاشی حقوق پر سودا نہیں کریں گے۔ اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم سب کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ حکومت غیر جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے۔ حکومت کے خلاف ہم بھی احتجاج کرتے رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے ہمارا لائحہ عمل الگ ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بولے آصف زرداری اور فریال پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ دنیا میں قانون ہے کہ ثبوت پہلے ملتے ہیں گرفتاری بعد میں کرتے ہیں۔ پاکستان میں گرفتاری پہلے کی جاتی ہے ثبوت بعد میں تلاش کیے جاتے ہیں۔ :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔ انہوں نے کہا حکومت آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت تمام زلزلہ متاثر علاقوں میں فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کرے۔ این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے موثر امدادی کارروایئوں کو یقینی بنائیں۔ پی پی پی عہدیداران و کارکنان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں، امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

رابطہ کیجیے