Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے ، مریم نواز

کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے ، مریم نواز
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے۔ مریم نواز نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں کہا پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا۔ تمہاری 2 سال کی نہیں، 72 سال کی محنت ضائع ہونے کو ہے۔ قائد اعظم نے کہا تھا ووٹ کو عزت دو۔ پالیسیاں بنانا تمہارا کام نہیں۔ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس پر عمران نیازی سمیت ذمہ دار استعفیٰ دیں۔ مریم نواز نے کہا اب عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے کو ہے ،اب ووٹ عزت پانے کو ہے، پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا۔ یہاں اب بغاوت اور غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں بٹیں گے۔