کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات

کوٹ لکھپت جیل ، نوازشریف ، اہل خانہ ، مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۶ شام

 لاہور (92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔

 کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والے نوازشریف سے ملاقاتوں کا دن تھا۔ نوازشریف سے والدہ شمیم اختر ملنے کے لئے پہنچیں۔ غیر رسمی بات چیت میں شمیم اختر کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے کی رہائی کا یقین ہے، اللہ تعالیٰ نوازشریف کوبہت نوازے گا۔

 مریم نواز نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی۔ مریم نواز کہتی ہیں نوازشریف کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی نوازشریف سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ملنے کے لئے جیل پہنچے۔

 کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتوں کے موقع پر لیگی کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور پولیس اہلکار کیساتھ دست وگریباں بھی ہوئے۔

 کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ جتنی بریانی لگی لے کر چلتا بنا۔

تازہ ترین ویڈیوز