کوٹلی آزاد کشمیر میں 92 نیوز کی خبر پر سستا رمضان بازار لگادیاگیا


کوٹلی آزاد کشمیر ‏ ‏92 نیوز کی خبر پر ایکشن سستا رمضان بازار کوٹلی ‏ ‏92 نیوز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم
21 مئی, 2019 10:27 دن

کوٹلی ( 92 نیوز) 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کوٹلی آزاد کشمیر میں  سستا رمضان بازار لگوا دیا۔ شہریوں نے حکام بالا تک آواز پہنچانے پر 92 نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

کوٹلی آزاد کشمیر  میں رواں سال رمضان کے دوران شہر بھر میں کسی بھی جگہ سستا بازار نہ لگایا گیا، 92نیوز نے خبر نشر کی تو ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے ہنگامی طور رمضان سستے بازار قائم کروادیا۔

کوٹلی کے سستے رمضان بازار میں شہریوں کا شدید رش دیکھنے میں آیا ، رمضان بازار میں ضروریات  زندگی کی تمام چیزیں مارکیٹ سے کم نرخ پر موجود ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  92نیوز نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی، کوٹلی میں سستا رمضان بازار لگوانے میں 92نیوز نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں سستے رمضان بازار کے انعقاد پر شہری خوش ہیں جبکہ یہاں عام مارکیٹ کی نسبت زیادہ رش دیکھا جا رہاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز