کوٹلی آزاد کشمیر اور گردونواح کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار


kotli
16 جون, 2020 9:58 دن

کوٹلی ( 92 نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر اور گرد ونواح کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، لائن آف کنٹرول کے علاقے کھوئی رٹہ ،نکیال،تتہ پانی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوٹلی  آزاد کشمیر آبادی کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول کا انتہائی اہم علاقہ ہے لیکن  یہاں کی تمام رابطہ سڑکیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔ کھوئی رٹہ میں سیدپور کی روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔

حلقے کے عوام ن لیگ کی حکومت سے سخت نالاں ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے  بعض ایسے مقامات ہیں جہاں پر روڈ کا نام و نشان تک ختم ہو چکا ہے ان تک ایمبولینس کا پہنچنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آنے والا سال الیکشن کا سال ہے ۔حکومت نے ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی تو وہ  آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے  حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز