کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کنٹرول لائن کا دورہ


آئی ایس پی آر کمانڈر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بلال اکبر
۲۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔

لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی اشتعال انگیزیاں اور شہری آبادی پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب بھی جاری ہے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن پر نکرون اور شاہ کوٹ سیکٹرز کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں سے ملاقات میں موثر نگرانی اور بلند عزم وحوصلہ کو سراہا۔

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کسی بھی مہم جوئی کیخلاف بھرپور ہمہ وقت تیاری کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین ویڈیوز