Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کنٹرول لائن کا دورہ

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کنٹرول لائن کا دورہ
January 29, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔ لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی اشتعال انگیزیاں اور شہری آبادی پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب بھی جاری ہے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن پر نکرون اور شاہ کوٹ سیکٹرز کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں سے ملاقات میں موثر نگرانی اور بلند عزم وحوصلہ کو سراہا۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کسی بھی مہم جوئی کیخلاف بھرپور ہمہ وقت تیاری کی بھی تعریف کی۔