Tuesday, June 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دینے کے عزم کا اعادہ

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دینے کے عزم کا اعادہ
January 5, 2021

راولپنڈی ( 92 نیوز)آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، آرمی چیف نے کہا کہ  ہر سطح پر بہترین صلاحیت سے تمام چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر توجہ دینا ہوگی۔

کانفرنس کے شرکا کہنا تھا کہ قومی کوششوں سے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کانفرنس میں کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت پر مکمل حمایت ہوئی،  اور کہا گیا کہ تنازع کشمیر کا حل سکیورٹی کونسل کی قرادادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں  افغانستان میں قیام امن کیلئے حالیہ مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گی ا۔ شرکاء نے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا اور بلوچستان کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست فاش دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔