Tuesday, June 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، پنجاب، کے پی، بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، پنجاب، کے پی، بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال
June 7, 2021

لاہور (92 نیوز) – دو ماہ کے تعطل کے بعد پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہو گئیں۔

سندھ میں بھی نویں جماعت سے یونیورسٹی تک کلاسز بحال گئیں ہیں۔ تاہم تعلیمی اداروں کے عملے کو دو ہفتے میں ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی گئی۔

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول تمام جماعتوں کے لئے کھول دئیے گئے۔ طلباء کی کثیر تعداد اسکول خوشی خوشی حاضر ہوئی۔

ماسک پہن کر، سینیٹائزر استعمال کرتے ہوئے طالبعلم سکول پہنچے۔ ایک دن میں محض 50فیصد طلباء حاضر ہوں گے۔ کوئی بھی طالبعلم لگا تار دو دن اسکول نہیں آئے گا۔