Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے وار جاری، 11 افراد جاں بحق، 807 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار جاری، 11 افراد جاں بحق، 807 نئے کیسز رپورٹ
October 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 807 نئے کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 807 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی کُل تعداد 6 ہزار 806 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 66 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 475، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 16، کے پی کے میں 39 ہزار 458، بلوچستان میں 15 ہزار 896، اسلام آباد میں 19 ہزار 818، آزاد جموں و کشمیر میں 4082 اور گلگت بلتستان میں 4248 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 21 ہزار 688 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 31 ہزار 225 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 838 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رابطہ کیجیے