Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کورونا کے وار تیز ہونے لگے، 12 افراد جاں بحق، 847 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار تیز ہونے لگے، 12 افراد جاں بحق، 847 نئے کیسز رپورٹ
October 24, 2020 10:05 am

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے۔ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 847 نئے کیسز اور 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 847 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 727 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 101 ہو گئی جبکہ 586 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 222، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 467، کے پی کے میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، اسلام آباد میں 18 ہزار 764، آزاد جموں و کشمیر میں 3748 اور گلگت بلتستان میں 4148 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 31 ہزار 9 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 35 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے۔

Contact Details