Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے وار تیز تر ہونے لگے ، وائرس مزید بیس افراد کی جان لے گیا

کورونا کے وار تیز تر ہونے لگے ، وائرس مزید بیس افراد کی جان لے گیا
October 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے وار تیز تر ہونے لگے۔ وائرس مزید بیس افراد کی جان لے گیا۔ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 795 ہو گئی ۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 527 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 864 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238 ، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 831 ، کے پی کے میں 39 ہزار 361 ، بلوچستان میں 15 ہزار 887  ، اسلام آباد میں 19 ہزار 594 ، آزاد جموں و کشمیر میں 4046 اور گلگت بلتستان میں 4229 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 933 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 808 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رابطہ کیجیے