Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اسد عمر
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ گزشتہ روز کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد تین ہزار 568 رپورٹ ہوئی۔ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ، کورونا کے آغاز سے اب تک یہ تعداد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئی۔ ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام احتیاط کریں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔