Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے بڑھتے کیسز ، آج سے شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریستوران رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز ، آج سے شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریستوران رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
October 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز پر آج سے گیارہ بڑے شہروں میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹیں، شادی ہالز، ریستوران رات 10 بجے جبکہ پارک اور تفریح گاہیں شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے۔ آج سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ این سی او سی نے کہا کورونا کا 80 فیصد تیز پھیلاؤ گیارہ بڑے شہروں میں ہے۔ کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، گلگت اور  مظفرآباد ہاٹ اسپاٹ بن گئے ہیں۔