کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھی اپوزیشن سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے ، بلاول بھٹو


Bilawal
28 ستمبر, 2020 1:40 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  دوسالوں سے عدالتوں میں پیش ہونے، ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفرور غدار ڈکٹیٹر، تین معاون خصوصی، وزراء اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کو عدالتوں میں طلب نہیں کیا جاتا کیونکہ ملک میں دہرے قوانین ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز